7 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:13
یمن میں مصری سفیر کو بد سلوکی پر گرفتار کر لیا گیا
اے آر وائی - یمن میں مصری سفیر خاتون کو پولیس سے بد سلوکی پر گرفتار کر کے رہا کر دیا گیا،مصری سفیر نے رویئے کی معافی مانگ لی۔ یمن میں مصری سفیر کو حراست میں لینے کے بعد کچھ ہی دیر میں رہا کردیا گیا۔
یمن کے دارالحکومت قبرص کے لارنکا ایئرپورٹ پر مصری سفیر منحہ باخوم کو خاتون پولیس اہلکار کو تھپڑ مانے کی پاداش میں فوری طور پر حراست میں لیا گیا تاہم بعدازاں انہیں رہا کردیا گیا۔ خاتون پولیس افسر نے مصری سفیر خاتون سے ایئرپورٹ پر تلاشی کے دوران جوتے اتارنے پر اصرار کیا جس پر وہ طیش میں آگئیں اور انہوں نے ڈیوٹی پر موجود خاتون افسر کو تھپڑ رسید کردیا۔
معاملہ اس قدر بڑھ گیا کہ خاتون سفیر کو حراست میں لے لیا گیا تاہم کچھ ہی دیر میں مصری وزارت خارجہ نے قاہرہ میں قبرص کے چارج ڈی افیئرز کو فارن آفس طلب کر کے واقعہ پر احتجاج کیا تو یمنی حکام نے مصری سفارتکارک سے معافی مانگ لی۔