7 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:16
نئی دہلی:اجتماعی زیادتی کےدوملزمان سرکاری گواہ بننے پرتیار
اے آر وائی - بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں تیئیس سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان وعدہ معاف گواہ بننے پر راضی ہوگئے۔ پانچ ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کیس کے چھٹے سترہ سالہ کم عمر ملزم سے متعلق سماعت بچوں کی خصوصی عدالت میں کی جائے گی۔ دو ملزمان بس ڈرائیور رام سنگھ اور اس کے بھائی مکیش نے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست کی ہے جبکہ دیگر دو ملزمان پون گپتا اور ونے شرما نے عدالت سے قانونی معاونت فراہم کرنے کی اپیل کی۔ واقعے میں ملوث چھ ملزمان پر فردجرم عائد کی جا چکی ہے۔
ملزمان پرقتل،اجتماعی زیادتی کے علاوہ اغواسازش اورحملے کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔ زیادتی کا شکار ہو کرہلاک ہونے والی لڑکی کے دوست نے بھی ملزمان کوشناخت کرلیا ہے۔ ملزمان کوسزائے موت دئیے جانے کا امکان ہے۔ واقعے کے خلاف ملک بھرمیں ہونے والے مظاہروں میں بھی ملزمان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔