7 جنوری 2013
وقت اشاعت: 17:24
پاکستان اور بھارت مسائل بات چیت کےذریعےحل کریں،چین
اے آر وائی - چین نے امید ظاہرکی ہےکہ پاکستان اور بھارت اپنےمسائل مناسب طورپربات چیت کےذریعےحل کریں گے۔ بیجنگ میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے بھارتی فوج کے ہاتھوں پاکستانی فوجی کی شہادت پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ جنوبی ایشیاء میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان اور بھارت اپنے مسائل مناسب طورپرحل کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اور بھارت کا پڑوسی اور دوست ہے، بیجنگ امید کرتا ہےکہ پاکستان اور بھارت اپنے مسائل مذاکرات کےذریعے حل کریں گے۔