7 جنوری 2013
وقت اشاعت: 19:4
براک اوباما نے چک ہیگل کو وزیردفاع مقرر کردیا
اے آر وائی - امریکی صدر براک اوباما نے چک ہیگل کو وزیردفاع مقرر کردیا۔اوباما کہتے ہیں کہ دہشتگردوں اور القاعدہ کا خاتمہ کردیاہے۔ واشنگٹن میں امریکی صدر نےچک ہیگل کو وزیردفاع مقررکیےجانے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ امریکا نے اسامہ بن لادن کو منطقی انجام تک پہنچادیا۔
امریکی صدر نے جان برینن کوسی آئی اےکاڈائریکٹرنامزد کردیا۔ جان برینن پچیس برس تک سی آئی اے میں کام کر چکے ہیں اور اس وقت وہ انسدادِ دہشتگردی کے معاملات کے لیے صدربراک اوباما کے مشیر ہیں۔
جان برینن کو دو ہزار آٹھ میں بھی اس عہدے کے لیے زیرِغور لایا گیا تھا۔ان کی تعیناتی کی امریکی سینیٹ سے منظوری لازمی ہے۔