تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 جنوری 2013
وقت اشاعت: 0:57

شام میںخانہ جنگی : 10لاکھ افراد متاثرہوئے ،اقوام متحدہ

اے آر وائی - شام میں جاری خانہ جنگی کے باعث 10 لاکھ افراد نہ صرف مجبوری اور لاچاری کی زندگی بسر کررہے ہیں بلکہ انہیں فاقوں کا بھی سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ بائیس ماہ کی خانہ جنگی کی وجہ سے کم از کم 60 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 8 لاکھ کے لگ بھگ لوگ دوسرے ممالک میں مہاجر بن کر زندگی گذار رہے ہیں۔



اقوام متحدہ کے مطابق عالمی خوراک کے پروگرام سے 15 لاکھ شامی باشندوں کو خوراک فراہم کی جارہی ہے۔ مگر خوراک کی تقسیم میں دشواری کا سامنا ہے اور بہت سے لوگوں تک خوراک نہیں پہنچ پا رہی ہے۔ عالمی ادارہ خوراک کی ترجمان الزبتھ بائرز کا کہنا ہے کہ 2012 کے اختتامی مہینوں میں خوراک کا سامان لیجانے والے ٹرکوں کو بھی نشانہ بنایا جانے لگا تھا۔ جس کے باعث اکثر علاقوں سے امدادی کارکنوں کوواپس بلانا پڑا۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین نے بتایا ہے کہ پناہ گزینوں کی آمد میں یکدم اضافہ ہوا ہے اور صرف گزشتہ ماہ ہی میں شام کے مختلف شہروں سے ایک لاکھ افرد لڑائی سے بچ کربھاگے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب تک پانچ لاکھ ستانوے ہزار دو چالیس پناہ گزینوں کی رجسٹریشن ہوئی ہے۔ جبکہ چھ جنوری 2013 کے بعد آنے والے ابھی اندراج کے انتظار میں ہیں۔ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق چالیس لاکھ شامی باشندوں کو امداد کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.