تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:36

بھارت میں اسمبلی رکن اکبر الدین اویسی گرفتار

اے آر وائی - بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں مجلس اتحادالمسلمین کی نشست پر منتخب ہونے والے رکن اسمبلی اکبرالدین اویسی کو متنازع بیان دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ان پر ریاست کے کئی علاقوں میں جاکر فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے والی تقاریر کرنے کے الزامات ہیں۔



رپورٹ کے مطابق انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد کے کارکنوں نے دلی میں اکبرالدین اویسی کی رہائش گاہ پر حملہ کیا اور وہاں توڑ پھوڑ بھی کی۔



واضح رہے کہ اکبرالدین اویسی نے گزشتہ روز انتخابات کے سلسلے میں ایک جلسے سے خطاب میں گجرات فسادات کے ذمہ دار نریندر مودی پر شدید تنقید کی تھی۔ اکبرالدین اویسی مسلم اقلیت کے لیے آواز اٹھانے کے حوالے سے مشہور ہیں۔



دو سال قبل اویسی پر ایک جان لیوا حملہ ہوا تھا جس میں وہ بری طرح زخمی ہو گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.