تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:13

آسٹریلیا کے جنگلوں میں خوفناک آگ

اے آر وائی - آسٹریلیا میں ایک بار پھر جنگلی آگ نے دھاوا بول دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے محاورے کے مطابق جنگل کی آگ کی طرح پورے علاقے میں پھیل گئی ہے۔ آسٹریلیا کے علاقے نیو ساوتھ ویلیز میں آ گ جنگل سے نکل کے رہائشی علاقے کا رخ کر دیا اور سو سے زائد گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔



آسٹریلیا کے مقامی نیوز چینل کے مطابق اس وقت نیو ساوتھ ویلیز میں ایک سو چالیس جگہ پر آگ لگی ہو ئی ہے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد متاثرہ علاقے میں لاپتہ ہے۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ کو قابو کرنے کی سر توٹ کوششوں میں مصروف ہیں مگر آگ ہے کے تھمنے کانام ہی نہیں لے رہی ہے۔ آسٹریلیا میں لگی اس آگ کی وجہ شدید گرمی ہے جس نے پورے براعظم کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.