9 جنوری 2013
وقت اشاعت: 21:55
پاک بھارت کشیدگی پر امریکا کی تشویش
اے آر وائی - امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت مل کر باہمی تنازعات حل کریں امریکا دونوں ملکوں کے درمیان خوشگوار تعلقات چاہتا ہے ،ترجمان نے امیدظاہر کی پاکستان اور بھارت ایل اوسی کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔