تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:34

بنگلہ دیش میں پولیس کا اساتذہ پر تشدد، اسپرے کا استعمال

اے آر وائی - ڈھاکہ میں پولیس نے اساتذہ پر اس وقت دھاوا بول دیا جب وہ محکمہ ایجوکیشن کے سامنے احتجاج کر رہے تھے۔ حکومت کی جانب سے اساتذہ کو ماہانہ پے آرڈرز میں نہ شامل کرنے کے خلاف اساتذہ محکمہ ایجوکیشن کی بلڈنگ کی طرف بڑھ رہے تھے کہ پولیس نے ان پر دھاوا بول دیا۔



پولیس نے اساتذہ کو نیشنل پریس کلب کے سامنے روکنے کے لئے ان پر اسپرے کا استعمال بھی کیا جس سے کئی مظاہرین زخمی بھی ہو گئے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کر دیا ہے کہ ان کی تنخواہوں کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے اور جائز مطالبات کو فوری طور حل کیا جائے وگرنہ اساتذہ راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو ں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.