10 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:37
اسپین میں بیروزگاری کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی
اے آر وائی - اسپین میں سرمایہ داری کے پنجے عوام کو بیروزگار کرنے لگے،اسپین معاشی بدحالی کی وجہ سے مسلسل مظاہروں کی زد میں ہے ۔ کہیں بیروزگاری کے مظاہرے تو کہیں فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
اسپین میں معاشی بدحالی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ،بے روزگاری کے بڑھنے کی شرح سے اسپین روز مرہ کے مظاہروں کی زد میں ہے ۔گزشتہ روز اسپین کے قومی بینک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افرادنے نوکروں سے بے دخلی کے خلاف ، بارسلونا ، ویلینسیا اور میڈرڈ میں بھر پور احتجاج کیا اسپین کے دارالحکومت میں سرکاری بینک کے سامنے نوکری سے بے دخل کئے جانے والے ہزار وں بینکرز نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے حکومت کے خلاف مختلف نعروں کے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھائے رکھے تھے جبکہ دوسری جانب اسپین کی انتظامیہ کا ارادہ ہے کہ چھ ہزار بینک ملازمین کے نوکروں سے نکال کر مالیاتی خسارہ کم کیا جائے گا۔