10 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:54
ایران کے اڑتالیس یرغمالی شامی باغیوں کی قید سے آزاد
اے آر وائی - شام کے باغیوں کی جانب سے اڑتالیس ایرانیوں کا رہا کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ایران نے یرغمالیوں کو زائرین قرار دے دیا۔ شام کے باغیوں نے گزشتہ سال اگست میں یرغمال بنائے گئے اڑتالیس ایرانیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔
ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان یرغمالیوں کی رہائی شامی حکومت کی جانب سے اکیس سو تیس قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں ممکن ہوئی ہے۔ شامی باغیوں نے اغوا کیے گئے ایرانیوں پر حکومت کے لیے کام کرنے کا الزام عائد کیا تھا جبکہ ایران کا کہنا تھا کہ ان افراد میں بے شک بعض ریٹائرڈ فوجی تھے مگر یہ سب زائرین تھے جو شام میں مختلف مقامات مقدسہ کی زیارت کے لیے گئے تھے۔
شامی حکومت نے ابھی تک ان یرغمالیوں کی رہائی کی تصدیق نہیں کی ہے جبکہ ایران شامیوں کی رہائی کے بارے میں خاموش ہے۔