تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:50

امریکی وزیر خارجہ کی افغان صدر سے ملاقات

اے آر وائی - امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے جمعرات کو واشنگٹن میں افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو ہزار چودہ میں افغانستان سے فوجی انخلاء کے طریقے اور مستقبل میں افغانستان کی حمایت جاری رکھنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں سلامتی، اقتصادی ، علاقائی اور الیکشن دو ہزار چودہ کے معامالات زیر بحث آئے۔



کلنٹن نے ملاقات کے بعد حامد کرزئی کو عشائیہ بھی دیا جس میں امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا اور قومی سلامتی کے مشیر ٹام ڈونیلن نے شرکت کی جبکہ جمعہ کو حامد کرزئی امریکی صدر بارک اوبامہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.