14 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:16
الجزائرنےفرانس کوفضائی حدوداستعمال کرنےکی اجازت دیدی
اے آر وائی - الجزائر نے فرانس کے جنگی طیاروں کو پڑوسی ملک مالی میں جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
فرانسیسی وزیرخارجہ نے پیرس میں صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ الجزائر کی جانب سے تعاون کی پیش کش اس امر کا اشارہ ہے کہ مالی میں جنگجوؤں کے خلاف کارروائیوں کے لیے عالمی حمایت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ فرانس الجزائرکے حکام سے افریقی فوج کی مالی میں آمد کی صورت میں الجزائر کی سرحدیں بند کرنے کی درخواست کریں گے۔ دوسری جانب دوسری جانب فرانسیسی وزیردفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ مالی میں فرانس کی فوجی مداخلت سے جنگجوؤں کی دارالحکومت باماکو کی جانب پیش قدمی رک گئی ہے۔