تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 جنوری 2013
وقت اشاعت: 10:43

لندن میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ,2افراد ہلاک

اے آر وائی - برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہیلی کاپٹرگر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔



برطانوی میڈیا کے مطابق بدھ کی صبح ایک ہیلی کاپٹر جنوبی لندن کے علاقے واکس ہال میں زیر زمین ٹرین کےاسٹیشن کے نزدیک کرین سے ٹکرا گیا جس کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی۔ ہیلی کاپٹر کا ملبہ گرنے سے دو گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں اورعلاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔



حادثہ کے بعد ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپر واقعہ دہشت گردی کی کارروائی کا نتیجہ معلوم نہیں ہوتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.