18 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:13
اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات ضروری
اے آر وائی - جرمن چانسلر اور کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما انجیلا مرکل نے لوئر سکس سونی کے انتخابات میں کرسچن پارٹی کے امیدوار میک الیسٹر کے فائنل انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ ریلی میں شرکت کی۔
شمالی شہر اولڈن برگ میں ہونے والی اس ریلی میں کرسچن ڈیمو کریٹک پارٹی کے ہزاروں حامی شریک تھے۔ جرمن چانسلر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی اقتصادی بحران کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
انجیلا مرکل نے کہا کہ اقوام عالم میں ممتاز مقام حاصل کرنے کے لیے ہمیں معاشی اور اقتصادی لحاظ سے خود کو منوانا ہو گا۔ انہوں نے لوئر سیکس سونی کو ایک مثالی ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں ریاست نے تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں حیرت انگیز ترقی کی ہے۔
اس موقع پر ریاستی وزیر اعظم اور کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار میک ایلیسٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بیس جنوری کو فتحیاب ہوں گے۔