تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 جنوری 2013
وقت اشاعت: 9:53

بھارت کا فرانس سے لڑاکا طیارے خریدنے کا منصوبہ

اے آر وائی - بھارت فرانس سے ایک سو نواسی رافیل لڑاکاطیارے خریدنے کے لئے منصوبہ بندی کر رہا ہے جس کے معاہدے پربات چیت جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق معاہدے پر دستخط کے تین سال بعدپہلاطیارہ بھارت کے حوالے کیاجائے گا۔



بھارت نے ابتدائی طور پر ایک سو چھبیس جنگی طیاروں کی خریداری کیلئے فرانسیسی حکام سے بات چیت کی تھی تاہم اب ان طیاروں کی تعدادبڑھاکر ایک سو اناسی کئے جانے کا امکان ہے۔ ایک سو چھبیس طیاروں کی خریداری کے معاہدے پرپہلے ہی بات چیت جاری ہے۔ مزید تریسٹھ طیاروں کے لئے علیحدہ معاہدہ کیاجائے گا۔



معاہدے پر دستخط کے تین سال بعد پہلا طیارہ بھارت کے حوالے کیاجائے گا۔ ایک سو چھبیس طیاروں کی خریداری پر تقریباً بارہ ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.