تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:31

الجیریا:گیس پلانٹ پر حملہ،23یرغمالی ہلاک

اے آر وائی - الجیریا حکومت نے تصدیق کی ہے کہ گیس پلانٹ پر عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد اب تک تیئس یرغمالی ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ جن میں زیادہ تر غیر ملکی ہیں۔



الجیرین سیکیورٹی ذرائع نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ دو جاپانی، چار برطانوی، ایک فرانسیسی اور ایک امریکی سمیت تیئس یرغمالی مارے جا چکے ہیں۔ موریطانیہ کے خبر رساں ادارے نے دعوی کیا ہے کہ اغوا کاروں کا تعلق القاعدہ سے ہے اور انہو ں نے یرغمال افراد کی رہائی کے بدلے امریکی قید سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور نابینا پیش امام عمر عبدالرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کردیا ہے۔



دوسری جانب شدت پسندوں کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی الجزائر کے ہمسایہ ملک مالی میں فرانسیسی مداخلت اور مغرب میں القائدہ کے خلاف کارروائیوں کا ردعمل ہے۔ ادھر برٹش پیٹرولیم کے حکام کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں میں ان کے اٹھارہ میں سے چودہ کارکن محفوظ ہیں تاہم چار ہلاک ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.