تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:42

سی آئی اے کو پاکستان میں ڈرون حملوں کی کھلی چھوٹ

اے آر وائی - امریکا نے انسداد دہشت گردی کے لیے پلے بیک کے نام سے پلان تیار کرلیا ہے جس کے تحت سی آئی اے کو پاکستان میں ڈرون حملوں کی کھلی چھوٹ مل جائے گی۔صدراوباماچندروزمیں پلان کی منظوری دیں گے۔



امریکی حکام کے مطابق پلے بک کے تحت سی آئی اے کو پاکستان میں ڈرون حملوں کا اختیار دے دیا گیا ۔پلے بیک کے تحت سی آئی اے ایک سال یا اس سے زائد عرصے تک پاکستان میں ڈروں حملوں کے ذریعے القاعدہ اور طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا سکے گی۔



امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر باراک اوباما انسداد دہشت گردی کے لیے تیار کیے گئی پلے بیک کی منظوری جلد دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.