20 جنوری 2013
وقت اشاعت: 8:13
سرحدی خلاف ورزی سےامن کی کوششوں کو نقصان پہنچےگا،منموہن
اے آر وائی - بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کوسنجیدگی سے لیاجائےگا، سرحدی خلاف ورزی سے امن کی کوششوں کونقصاں پہنچےگا۔
بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان سے دوستی کرنا چاہتا ہے، پاکستان کو بھی تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دوستی کےلیےہماری کوششوں کی گواہی آنےوالاوقت دےگا۔ من موہن سنگھ نے کہا کہ پاک بھارت بہتر تعلقات خطے کی ترقی کیلئے ضروری ہیں۔