تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:11

مصر:اسکندریہ میں مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج

اے آر وائی - مصر کے شہراسکندریہ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان اس وقت تصادم ہو گیا جب ایک فوجداری عدالت میں اسکندریہ کے سابق سیکیورٹی ڈائریکٹر اور دیگر افسران کو پیش کیا گیا۔



ان ملزمان پر دو ہزار گیارہ میں سابق صدر حسنی مبارک کے دور میں تقریبا تین سو شہریوں کے قتل عام کے الزام میں مقدمے کی سماعت ہو رہی ہے۔ ان شہریوں کو اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ سابق صدر حسنی مبارک کیخلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ عدالت کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے کیخلاف مظاہرین کی بڑی تعداد عدالت کے گرد جمع ہو گئی اور اس فیصلے کیخلاف سخت احتجاج کیا۔



یہ فیصلہ صدر مرسی کی جانب سے دی جانے والی معافی کی بنیاد پر دیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اورپولیس کی ایک گاڑی کو نذر آتش کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.