تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:13

کابل:پولیس ہیڈکواٹرز پرحملہ،4پولیس اہلکار،6شہری زخمی

اے آر وائی - افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس ہیڈکواٹرز کی عمارت پر شدت پسندوں کے حملے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی ہو گئے۔



غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق تین خود کش حملہ آوروں اور مسلح افراد نے کابل کے مغربی علاقے میں واقع پولیس کے دفتر کو نشانہ بنایا۔ دہشت گرد عمارت میں موجود ہیں اور پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔عمارت کے اندر اور قریبی علاقوں سے زوردار دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ کارروائی کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.