تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 جنوری 2013
وقت اشاعت: 10:2

نئی دہلی: اجتماعی زیادتی کیس کی سماعت

اے آر وائی - بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں طالبہ کے ساتھ زیادتی کیس کی سماعت فاسٹ ٹریک عدالت میں آج ہو رہی ہے۔



بھارتی میڈیا کے مطابق اجتماعی زیادتی کیس میں ملوث پانچ ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ایک کم عمر ملزم کے کیس کی سماعت بچوں کی عدالت میں کی جائے گی۔ جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو سزائے موت دیئے جانے کا امکان ہے۔



بھارتی سپریم کورٹ نے ملزمان کی جانب سے کیس کو دہلی سے باہر منتقل کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے۔ ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ دہلی میں کیس کی منصفانہ سماعت ممکن نہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف مظاہرین نے عدالت کے باہر احتجاج کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.