21 جنوری 2013
وقت اشاعت: 10:53
ہندوانتہا پسندی سےمتعلق بیان پرقائم ہوں،بھارتی وزیر داخلہ
اے آر وائی - بھارت کے وزیر داخلہ سیشل کمار شیندے نے کہا ہے کہ وہ ہندو انتہا پسندی اور انتہا پسند ہندووں تنظیموں سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرداخلہ سیشل کمار شیندے کا کہنا ہے کہ تنقید کے باوجود وہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے بارے میں اپنے موقف پر قائم ہیں۔بھارتی وزیر داخلہ نے گذشتہ روز اعتراف کیا تھا کہ بھارت میں ہندو انتہا پسندی کو فروغ دینے کے تربیتی کیمپ موجود ہیں۔
انتہا پسند تنظیموں بی جے پی اور آر ایس ایس کے ان کیمپوں میں انتہا پسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اس بیان پر سیشل کمار شیندے کو دونوں جماعتوں کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔