21 جنوری 2013
وقت اشاعت: 17:52
باراک اوباما نے دوسری مدت کے لیے صدر کے عہدے کا حلف اٹھالیا
اے آر وائی - امریکی تاریخ کے پہلے سیاہ فام صدر باراک اوباما نے دوسری مدت کے لیے صدر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ باراک اوبامہ سے امریکی چیف جسٹس جان جی رابرٹس جونئیر نے حلف لیا۔ اس موقع پر امریکی نا ئب صدر جوبا ئیڈن نے بھی حلف اٹھایا، نائب صدر سے عہدے کا حلف امریکہ کی تاریخ کی پہلی ہسپانوی نژاد خاتون جج سونیا سوٹو مائر نے حلف لیا۔
اس پر وقار تقریب سے بارک ابامہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی قوم کی ترقی کا راز ان کا اتحاد ہے، آزادی خدا کا تحفہ ہے اور ہما ری ذمہ داری ہے کہ ہم اس کی حفاظت کریں۔ حلف کے موقع پر امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس کے سامنے لاکھو ں افراد جمع تھے۔