تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 جنوری 2013
وقت اشاعت: 16:26

مقبوضہ کشمیر:عوام ایٹمی حملےسےمحفوظ رہنے کی تیاری کریں،پولیس

اے آر وائی - مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی حکام عوام کو خوف میں مبتلاکرنےکے نئے نئے طریقے ڈھونڈنے میں مصروف رہتے ہیں۔ تازہ شوشہ یہ چھوڑاگیا ہےکہ عوام ایٹمی و کیمیائی حملےسے محفوظ رہنے کی تیاری کرلیں۔ مقبوضہ کشمیر کے باشندوں پرجسمانی ظلم ستم کم ہوتا ہےتوبھارتی حکام عوام پر ذہنی تشد کا انتظام کرلیتےہیں۔



تازہ شوشہ بھارتی پولیس کی جانب سے چھوڑاگیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کےاخبارات میں بھارتی پولیس کی جانب سے ایک اشتہارشائع ہوا ہے۔ جس میں کہا گیا ہےکہ عوام ایٹم بم اورکیمیائی حملے کیلئے تیار ہوجائیں۔ پہلے سے بھارتی ظلم کا شکار عوام سے کہا گیا ہےکہ وہ اپنے گھروں کو بم پروف تیارکریں۔ تہہ خانے بنائیں جن میں کم از کم پندرہ دن کاراشن موجود ہو۔ مناسب مقدار میں پانی ،بیت الخلاء کی سہولت ،چارج ایبل لائٹس اور ریڈیوبھی موجود ہونا چاہئے۔



اشتہار کے مطابق جن گھروں میں تہہ خانے نہیں وہاں کے رہائشی گھروں کے باہربم پروف بنکر تعمیر کریں۔ اشتہارمیں ایٹمی حملے کی صورت میں ڈرائیورز کیلئے بھی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ گاڑی چلانے والےہوشیار رہیں،ایٹم بم گرنے کےبعد بہت سی جانی پہچانی جگہیں تبدیل ہوسکتی ہیں،ایسے میں حواس قابومیں رکھیں۔



پولیس کےمطابق یہ معمول کی ایڈوائزریہے،جس کا مقصد لوگوں کو تعلیم دینا ہے۔ تاہم بھارت کے دوسرے شہروں سے ایسی تعلیم کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ مقبوضہ کشمیر کےرہائشیوں کا کہنا ہےکہ بھارتی فوج کے ظلم وستم سے ان کی زندگی پہلے ہی جہنم بن چکی ہے۔ اب نئی ہدایات ذہنی تشدد کے مترادف ہیں۔



تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کی جانب سےلائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی، بھارتی میڈیا کا جنونی رویہ اوراس پر ایٹمی حملے سے تیاررہنے کی ہدایت عوام کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.