22 جنوری 2013
وقت اشاعت: 17:2
پاک بھارت جھڑپیں:اقوام متحدہ سے تحقیقات کی ضرورت نہیں،سلمان
اے آر وائی - بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید نےکہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا معاملہ اقوام متحدہ کی انکوائری کے بجائے پاک بھارت مذاکرات سے حل ہونا چاہیئے۔ نئی دہلی میں سری لنکا کےوزیرخارجہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سلمان خورشید نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پرکشیدگی اور جھڑپیں اور پاکستان اور بھارت کا باہمی معاملہ ہے،اس پراقوام متحدہ کی تحقیقات کی ضرورت نہیں۔
اس سے پہلے پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات اقوام متحدہ کے مبصر سے کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔