23 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:4
امریکا: کالج میں فائرنگ،2 طلبا ہلاک
اے آر وائی - امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک کالج میں دو افراد میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران زد میں آکر دو طلباء ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہوسٹن شہر کے قریب واقع لون اسٹار کالج میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کا واقعہ کا لج کے جس کیمپس میں پیش آیا وہاں تقریبا دس ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں۔
ایک ماہ قبل بھی ایک کالج میں اندھا دھند فائرنگ کے ایک واقعے میں چھ کالج اسٹاف سمیت بیس طالب علم ہلاک ہو ئے تھے۔ دو ماہ کے دوران ٹیکساس کے کالج میں ہونے والا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔