23 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:14
اسرائیل میں انتخابات ، حکمراں جماعت لیکوڈ پارٹی کو سبقت
اے آر وائی - اسرائیل کے عام انتخابات میں ابتدائی نتائج کے مطابق حکمراں جماعت لیکوڈ پارٹی نے سبقت حاصل کر لی ہے تاہم بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی جماعت نے اس بار حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے لیے حکومت سازی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔
اسرائیلی پارلیمنٹ کی ایک سو بیس نشستوں میں سے حکمراں جماعت لیکوڈ پارٹی اس دفعہ اکتیس نشستیں حاصل کر پائی ہے جبکہ گزشتہ انتخابات میں لیکوڈ پارٹی نے بیالیس نشستیں حاصل کی تھیں۔ گیارہ نشستوں سے ہاتھ دھونے اور معمولی اکثریت سے عام انتخابات جیتنے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے عہد کیا ہے کہ وہ ایک وسیع تر حکمراں اتحاد بنائیں گے۔
بائیں بازو کی لیبر پارٹی پارلیمنٹ میں دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔ اس کی قیادت ٹی وی کی ایک معروف شخصیت یائیر لاپِد کر رہے ہیں جبکہ انتہائی دائیں بازو کی مذہبی قوم پرست جماعت بیت یہودی کو بھی نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں ہیں۔
پارلیمنٹ میں دائیں بازو کی حکمراں جماعت کو مشترکہ طور پر انسٹھ نشستوں کے مقابلے میں باسٹھ نشستوں کی معمولی برتری حاصل ہو گی۔