24 جنوری 2013
وقت اشاعت: 1:32
نیپال میں وزیراعظم کی مخالفت میں مظاہرے
اے آر وائی - نیپال میں حکومت مخالف مظاہرے کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں دو درجن سے زائد مظاہرین زخمی ہو گئے۔ مظاہرین ڈائیلکھ میں ہونے والی ماؤ کانفرنس کے موقع پر احتجاج کر رہے تھے۔
مظاہرین نیپالی وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کی اور آنسو گیس کے شیل پھینکے جس کے بعد مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔ پولیس سے جھڑپ کے نتیجے میں دو درجن سے زائد مظاہرین زخمی ہو گئے۔