25 جنوری 2013
وقت اشاعت: 10:24
تحریراسکوائر پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ
اے آر وائی - مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں تحریر اسکوائر میں ایک بار پھر ہنگامے پھوٹ پڑے ، مصری صدرمحمد مرسی کے مخالفین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔
مصر کے دالحکومت قاہرہ میں تحریر اسکوائر پر ہنگامہ آرائی کا سلسلہ دوبارہ شورع ہوگیا۔ حسنی مبارک کے اقتدار کا تختہ الٹنے کی تحریک شروع ہونے کی دوسری سالگرہ پر پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں جاری ہیں ۔
مصر کےصدر محمد مرسی کے مخالفین نے تحریر اسکوائر پر ان کے خلاف ریلی نکالی اور جلائو گھیرائو کیا ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا ۔
مخالفین کا کہنا ہے کہ مصر کے موجودہ صدر مرسی کے اقدامات مسلمانوں کے اتحاد کے لئے نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں اور معاشی اقدامات سے مصراقتصادی بحران کی جانب گامزن ہے جس پر عوام سراپا احتجاج ہیں ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ محمد مرسی کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔