25 جنوری 2013
وقت اشاعت: 11:23
بھارت:ممبئی میں ہولناک آتشزدگی،6افرادجھلس کرہلاک
اے آر وائی - بھارت کے شہر ممبئی میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں چھ افراد جھلس کر ہلاک اور گیارہ شدیدزخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ نیانگر کے ایک گھر میں لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی اور کئی مکانات آ گ کی لپیٹ میں آگئے۔اطلاع ملنے پر فائر برگیڈ کی متعدد گاڑیاں پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پایا۔
علاقہ گنجان آباد ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ زخمیوں کوتشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔