تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:4

وینزویلا، جیل میں جھڑپیں پچاس افراد ہلاک

اے آر وائی - وینزویلا کی جیل میں قیدیوں کے مابین فسادات پھوٹ پڑے پچاس افراد ہلاک نوے زخمی ہو گئے۔



وزیر جیل خانہ جات ارس ویریلا کے مطابق یہ فسادات اس وقت پھوٹے جب مقامی میڈیا نے خبر نشر کی کہ جیل میں ہتھیاروں کی بر آمدگی کے لئے فوج کو اربیانہ اور بارقوئسمیٹو بھیج دیا گیا ہے۔



اسپتال ذرائع کے مطابق جھڑپ میں نوے افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں مرنے والوں میں قیدی، گارڈز اور جیل انتظامیہ کے لوگ بھی شامل ہیں ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم ونڈو آف فریڈم نے ایک غیر ملکی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.