26 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:55
مصر: صدر مرسی کے خلاف مظاہرے،سوئز شہر فوج کے حوالے
اے آر وائی - مصر کے اندر ملک بھر میں حکومت مظاہروں میں شدت آگئی ہے جمعے کے روز مظاہرین نے شرقیہ میں مصری صدر محمد مورسی کے گھر کے قریب کھڑی گاڑی کو آگ لگادی جس کے بعد ملک بھر میں پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ پھیل گیا ہے۔
حکومت مخالف مظاہرین نے ملک بھر میں حکمران جماعت اخوان المسلمون کے دفاتر پر پتھراو کیا حکمرانوں کا دعوی ہے کہ پر تشدد مظاہروں میں کم از کم اکیانوے عام شہری جبکہ بیالیس سیکیورٹی اہلکار سمیت سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
قاہرہ، اسکندریہ اور سوئز میں اخوان المسلمون کے دفاتر کو نظر آتش کر دیا گیا جبکہ دوسری جانب سوئز شہر میں حالات شدید کشیدہ ہوجانے کے بعد شوہز شہر کا کنٹرول فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے پر تشدد مظاہروں میں پانچ افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔