26 جنوری 2013
وقت اشاعت: 9:52
امریکا،شمالی ریاستوں میں برفانی طوفان،زندگی مفلوج
اے آر وائی - امریکا کی شمالی ریاستوں میں برفانی طوفان کے باعث زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔ شدید برفباری کی وجہ سے ہونے والے مختلف حادثات میں کم ازکم تین افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکا میں برف کے شدید طوفان نے شمالی ریاستوں کو مفلوج کر دیا۔ شدید برفباری کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصورہو کر رہ گئے اور ہر چیز جم گئی۔ برف سے اٹی سڑکیں، پھنسی ہوئی گاڑیاں اور راستوں سےبرف ہٹانے کی کوششیں، جہاں دیکھیں اسی قسم کے مناظر دکھائی دیتے ہیں۔ شمالی ریاستوں میں ہونے والی شدید برف نے ہر شے کی قلفی جما دی اور گاڑیوں، گھروں، پھول پودوں ہر چیز کو برف میں تبدیل کر دیا ہے۔
اسکول بند کر دئیے گئے ہیں اور سیکڑوں پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔متعدد علاقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برف باری ابھی مزید جاری رہے گی اور مشرقی ریاستوں میں بھی جلد برفباری کا سلسلہ شروع ہو گا۔