28 جنوری 2013
وقت اشاعت: 18:21
ایران کاخلاء میں بندربھیجنے کادعویٰ
اے آر وائی - ایران نے خلاء میں بندربھیجنے کادعویٰ کیاہے۔جوزندہ واپس بھی آگیا۔
ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کےمطابق بندرکوکاؤساگرراکٹ کے ذریعےخلاء میں بھیجاگیا۔وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا بندرکو راکٹ کےذریعے میں خلاء میں ایک سو بیس کلومیٹردور بھیجا گیا تھا۔ ۔ایران نے دوہزارگیارہ میں بندرکوخلاء میں بھیجنے کامنصوبہ بنایاتھا۔ تاہم ابتدائی کوشش ناکامی سے دوچارہوئی تھی۔
مغربی ممالک میں خوف پایاجاتاہے کہ تہران راکٹ کےذریعےمصنوعی سیارے خلاء میں بھیجنے کی ٹیکنالوجی ایٹمی وارہیڈ کےلیےبھی استعمال کرسکتا ہے۔ دوسری جانب ایران نے ہمیشہ ایسے منصوبوں کی تردید کی ہے۔ ایران کاکہناہےکہ اس کاخلائی پروگرام پرامن مقاصد کیلئےہے۔