تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 جنوری 2013
وقت اشاعت: 8:28

آسٹریلیا:بارشوں سےبڑے پیمانے پر تباہی

اے آر وائی - آسٹریلیا کے مشرقی علاقوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلابوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔



آسٹریلیا کی ریاستیں کوئنز لینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز سیلاب اور شدید بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔ ان علاقوں میں وسیع زرعی رقبہ اوردیہات زیرآب آ گئے۔ بجلی اورپانی کا نظام درہم برہم ہو گیا اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔ایک ہزار سے زیادہ افراد کوہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔



متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کا کام جاری ہے لیکن بارشوں اور پانی کے ریلوں کی وجہ سے امدادی کارکنوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔حکومت نے متاثرین کیلئے امدادی مراکز قائم کر دئیے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.