تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 جنوری 2013
وقت اشاعت: 11:1

شاہ رخ خان کا رحمان ملک کے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار

اے آر وائی - بھارتی وزیر داخلہ آر کے سنگھ نے رحمان ملک سے کہا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے بجائے پاکستانی شہریوں کی فکر کریں۔ بھارت اپنے شہریوں کا تحفظ خود کر سکتا ہے۔جبکہ شاہ رخ خان نے رحمان ملک کے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔



وزیر داخلہ رحمان ملک کے اس بیان پرکہ بھارتی حکومت اداکار شاہ رخ خان کو تحفظ فراہم کرنا چاہئے بھارتی وزیر داخلہ آر کے سنگھ نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے شہریوں کی سلامتی اور دیکھ بھال کے قابل ہے۔ رحمان ملک کو اپنی اور اپنے شہریوں کی سلامتی اورتحفظ کی فکر کرنی چاہیے۔



بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رحمان ملک کے بیان نے شاہ رخ خان کے لئے مزید مشکلات پیدا کی ہیں۔ سینتالیس سالہ شاہ رخ خان نے ایک انٹرویومیں کہا تھا کہ بھارت میں مسلمان ہونے کی وجہ سے بعض مشکلات کا سامنا ہے۔نائن الیون کے بعد بھارت میں مسلمان ہونا ایک مسئلہ بن چکا ہے اور متعدد سیاستدان انہیں واپس آبائی وطن جانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.