31 جنوری 2013
وقت اشاعت: 0:33
اسرائیلی طیاروں کا ریسرچ سینٹر پر حملہ، 2 افراد ہلاک، 5زخمی
اے آر وائی - اسرائیلی طیاروں کی جانب سے گذشتہ روزشام کے دارالحکومت دمشق میں جمارایا فوجی ریسرچ سینٹر پرفضائی حملے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔
شامی فوجی کمانڈ نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان سے شام میں آنے والے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔
شامی ٹیلی ویژن کے مطابق اسرائیلی طیارے ریڈار سے نچلی سطح پر پرواز کرتے ہوئے لبنان سے متصل جبل حرمن کے شمال سے شامی حدود میں داخل ہوئے اور اسی راستے واپس ہوئے۔ حملے کے نتیجے میں ریسرچ عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔