تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 جنوری 2013
وقت اشاعت: 23:39

ایران کی یورنیم کی مزیدافزودگی اشتعال انگیزی ہے،امریکا

اے آر وائی - امریکہ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے نئے سینٹری فیوجز کے ذریعے یورنیم کی مزید افزودگی اشتعال انگیز اقدام ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران کا یورنیم افزودگی اور اپ گریڈنگ کا پروگرام اقوام متحدہ کی جانب سے تہران کے جوہری توانائی کیخلاف قراردادوں کی مزید خلاف ورزی ہو گی۔



وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ایران کا یہ اقدام اسے عالمی برادری میں مزید تنہا کر دے گا۔ ادھر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے ممبر ممالک کو لکھے گئے ایک خط میں اس حوالے سے اعتماد میں لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.