تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 فروری 2013
وقت اشاعت: 5:28

ممکنہ جارحیت،امریکی پیٹریاٹ میزائل ترکی پہنچ گئے

اے آر وائی - امریکی پیٹریاٹ ایئر میزائل یونٹس شام کے ساتھ ترکی سرحد پر واقع جنوبی صوبے گزیان ٹپ میں واقع ملٹری بیس پہنچا دیئے گئے۔ شامی صدر بشار الاسد کیخلاف جاری بائیس مہینوں کے دوران شام سے متصل ترکی کی سرحد فلش پوائنٹ بن چکی ہے۔ شامی فورسز کی جانب سے متعدد مواقع پر شیل ترکی کے علاقے میں فائر کیے گئے جس کا ترکی کی فورسز نے فوری جواب دیا۔



بعد ازاں شام کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جارحیت کے پیش نظر اپنے سرحدی علاقے کی حفاظت کے لیے ترکی نے نیٹو سے مدد مانگی تھی۔ نیٹو ممالک کی جانب سے لائے گئے پیٹریاٹ میزائل شامی سرحد سے سو کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ترکی کے سرحدی شہر خرامان مراس میں نصب کیے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.