تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 فروری 2013
وقت اشاعت: 5:39

میکسیکو : آئل کمپنی کی عمارت میں دھماکہ، 14 ہلاک

اے آر وائی - امریکی ریاست میکسیکو میں واقع پیمکس آئل کمپنی کی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں چودہ افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہیلی کاپٹر اور ایمبولینسز کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔



پولیس اورریسکیو اداروں نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ چند ماہ کے دوران پیمکس کمپنی میں ہونیوالا یہ دوسرا دھماکہ ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال ستمبر میں ہونیوالے دھماکے میں تیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.