تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 فروری 2013
وقت اشاعت: 9:28

ڈرون حملے جاری رہیں گے،لیون پینیٹا

اے آر وائی - امریکا کے وزیر دفاع لیون پینیٹا نے کہا ہےکہ نائن الیون کے بعد سے امریکا حالت جنگ میں ہے، پاکستان اور دیگر ملکوں میں القاعدہ کے خلاف ڈرون حملے جاری رہیں گے۔



غیرملکی خبر ایجنسی کو انٹرویومیں لیون پینٹا کا کہنا تھا کہ پچھلے دس سالوں کے مقابلے میں ڈرون حملوں جاری رکھنے کی ضرورت اب زیادہ ہے۔ ڈرون حملے القاعدہ کے خلاف جنگ کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے امریکا ہر طریقہ استعمال کرے گا۔



ڈرون حملے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ یمن، صومالیہ اور ہر اس ملک میں کئے جائیں گے جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف کی گئی کارروائیاں موثر ثابت ہوئی ہیں اور ان کارروائیوں میں ڈرون حملوں نے اہم کردار کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.