11 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:11
ڈھاکا : جنگی جرائم کے بین الاقوامی ٹربیونل کی کارروائی شروع
اے آر وائی - بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کی تحقیقات کرنے والے بین الاقوامی ٹربیونل نےڈھاکا میں کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
بنگلہ دیش میں چالیس سال پہلے آزادی کےوقت پاکستان کی حمایت کرنے والےبنگالیوں پر لوٹ مار اور فسادات کا الزام ہے۔ بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد نے انیس سو اکہتر کے فسادات کے دوران پاکستانی فوج کی حمایت کرنے والے افراد کے خلاف جنگی جرائم کے تحت تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
اس ضمن میں جماعت اسلامی کے اہم رہنما دلاور حسین سیدی کو ٹربیونل کے سامنے پیش کیا گیا۔پاکستان کے مشرقی حصے کے طور پر شناخت رکھنے والا خطہ سولہ دسمبر کو بنگلہ دیش کے نام سے آزاد ملک کی حیثیت سے ابھرا۔ یوم آزادی قریب ہونے کے باعث بین الاقوامی ٹربیونل کی کارروائی میں عوامی تجسس میں اضافہ ہورہاہے۔ ٹربیونل نے کارروائی میڈیا پر جاری کرنے کا اعلان کیاہے۔