تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:2

بیلجیئم :دستی بم کے حملے میں 2افراد ہلاک،متعدد زخمی

اے آر وائی - بیلجیم کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے مرکزی شہر لےایش میں دستی بم کے ایک حملے میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہو گئے ہیں۔



اطلاعات کے مطابق متعدد افراد نے سینٹ لیمبرٹ بس سٹاپ کے قریب واقع سکوائر میں لوگوں کے ہجوم پر دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی۔ دوسری اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں ایک حملہ آور بھی شامل ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے تاہم فائرنگ جاری ہے۔ پولیس نے علاقے کو سیل کر دیا ہے تاہم حملہ آور کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.