تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:45

بھارت کے شہرسورت میں 5منزلہ عمارت گرگئی

اے آر وائی - مغربی بھارت کے شہر سورت میں پانچ منزلہ عمارت گرگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ای دوسری عمارت کی تعمیر کے لیے کھدائی کے دوران ساتھ والی پانچ منزلہ عمارت مخدوش ہوگئی جس کے بعد انتظامیہ نے اس کو گرانے کا فیصلہ کیا۔ جب اس عمارت کو گرانے کی تیاریاں کی گئیں تو یہ عمارت خود ہی دوسری جانب گرگئی۔



گرنے والی عمارت کے متعلق شبہ ظاہر کیاجارہا ہے کہ یہ بلڈنگ قوانین کے مطابق تعمیر نہیں کی گئی۔ گرنے والی عمارت کے مکینوں کو پہلے ہی محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا تھا جس کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.