تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:54

بیلجئم: دستی بم حملے میں ہلاک شدگان کی تعداد3 ہوگئی،75زخمی

اے آر وائی - بیلجیم کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے مرکزی شہر لےایش میں دستی بم کے ایک حملے میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور پچھترزخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق متعدد افراد نے سینٹ لیمبرٹ بس سٹاپ کے قریب واقع سکوائر میں لوگوں کے ہجوم پر دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی۔



دوسری اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں ایک حملہ آور بھی شامل ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس نے علاقے کو سیل کر دیا ہے جبکہ حملہ آور کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.