14 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:3
امریکی فوج کو افغانستان میں کامیابی مل رہی ہے،لیون پنیٹا
اے آر وائی - امریکی سیکرٹری دفاع لیون پنیٹا نے افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں سے کہا ہےکہ وہ افغانستان میں فتح حاصل کررہے ہیں۔
امریکی سیکرٹری دفاع لیون پنیٹا نے افغانستان میں امریکی فوجیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے امریکی فوج افغانستان میں درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسا ہی افغانستان چاہتے ہیں ۔ لیون پنیٹا کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ دوہزار بارہ تک افغانستان میں تعینات اکانوے ہزار فوجیوں میں سے تیئس ہزار فوجی واپس بلانے کے فیصلے کا اعلان کرچکا ہے۔