15 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:12
امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کی امداد روکنے کابل منظور
اے آر وائی - امریکی ایوان نمائندگان نے ڈیفنس اتھارائزیشن بل منظور کرلیا ہے ۔ بل میں پاکستان کی جزوی امداد روکنے کی شق بھی شامل ہے۔ واشنگٹن سے اے آر وائی کے نمائندے جمال خان کے مطابق ایوان نمائندگان میں ڈیفنس اتھارائزیشن بل پر رائے شماری کے دوران حق میں دو سو تراسی ووٹ اور مخالفت میں ایک سو چھتیس ووٹ ڈالے گئے۔ بل کو منظوری کےلیے آئندہ ہفتے سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیاجائے گا۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے کہا ہے کہ سینیٹ سے منظوری کے بعد امریکی صدر اس بل کو ویٹو نہیں کریں گے اور دستخط کردیں گے۔ اس دفاعی بل میں ایران کے اسٹیٹ بینک پر مزید مالی پابندیوں کی منظوری بھی دی گئی۔ جس کے تحت ایران کے بینک سے کسی قسم کی لین دین پر پابندی کردی گئی۔
کانگریس کے پینل نے بل کی منظوری دو روز قبل دے دی تھی۔ جس میں پاکستان کی ستر کروڑ امداد روکنا شامل تھی۔ حالانکہ امریکی محکمہ خارجہ وضاحت کرچکاہے کہ بل میں پاکستان کی سویلین امداد میں کٹوتی شامل نہیں ہے۔