تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:38

مصر: دوسرے انتخابی مرحلے پر ہنگامے پھوٹ پڑے

اے آر وائی - مصر میں فوجی حکومت کے انتخابات کو عوام نے ماننے سے انکار کر دیا، پولیس کی جانب سے التحریر اسکوائر کے مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔



آج تیسرے روز بھی التحریر اسکوائر مظاہروں کا مر کز بنا رہا، قاہرہ کے التحریر اسکوائر میں مصری مظاہرین پر پولیس کی جانب سے شدید تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور سینکڑوں مظاہرین زخمی ہوگئے۔



مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ مصر میں ہونے والے عام انتخابات کا دوسرا مرحلہ منصفانہ بنیادوں پر نہیں ہو رہا اور فوجی کونسل اپنی پسند کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کی کوشش کر رہی ہے، یاد رہے کہ مصر ایک عرصے سے فوجی کونسل کے تسلط کے خلاف سراپا احتجاج بنا ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.