تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:6

امریکا، طالبان کے مذاکرات اہم موڑ پر پہنچ گئے

اے آر وائی - غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیاہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان خفیہ مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں. امریکی حکام کا کہنا ہے کہ گوانتا نامو بے جیل سے طالبان کی رہائی پر غور کیا جارہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیاہے کہ گزشتہ دس ماہ سے افغانستان میں جنگ کے خاتمے کیلئے طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات اہم موڑ پر پہنچ گئے ہیں۔



امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ چند روز میں بڑی پیش رفت ہوسکتی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا تھا کہ طالبان سے اہم پیش رفت کی توقع میں اوباما انتظامیہ نے گوانتانامو بے جیل سے طالبان کی رہائی پر غور بھی شروع کردیا ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.